HomePoetryجسے شہید کا رتبہ نصیب ہوتا ہے۔۔۔ مجھے یقیں ہے بہت خوش...


جسے شہید کا رتبہ نصیب ہوتا ہے۔۔۔ مجھے یقیں ہے بہت خوش نصیب ہوتا ہے

اُسے نہ  مُردہ کہو کہ شہید ہوتا ہے
وہی زمیں پہ نئے حق کا بیج بوتا ہے

اُسے فرشتوں کا رُتبہ دلایا جاتا ہے
پھر اُس پہ فخر کا سہرا سجایا جاتا ہے

زمیں پہ نور کی چادر بچھائی جاتی ہے
فلک کے تاروں سے محفل سجائی جاتی ہے

شہید ہوکے جو گردن کٹا کے جاتا ہے
وہ اپنے خون کے موتی لٹا کے جاتا ہے 

جسے شہید کا رتبہ نصیب ہوتا ہے
مجھے یقیں ہے بہت خوش نصیب ہوتا ہے

کلام :ڈاکٹر فرزانہ فرحت ۔۔(لندن)

RELATED ARTICLES
- Advertisment -