HomePoetryجس میں ہو دل کو سکوں ایسی حکو مت اپنی۔۔۔


جس میں ہو دل کو سکوں ایسی حکو مت اپنی۔۔۔

ہم کو تو چاہیے الفت وہ محبت اپنی
جس میں ہو دل کو سکوں ایسی حکو مت اپنی
جس میں اخلاص کے بہتے ہوۓ دھارے نہ ملیں
ہم کو تو یاد نہیں کوئی بھی عادت اپنی

لے کے جاتی ہے اغیار کے در پر اکثر
جب نہ کر پایں  ہم پوری ضرورت اپنی

اپنے اجداد کی اقدار کو زندہ کر لو
دیکھو دیکھو نہ بکھر جاۓیہ ملت اپنی

روز خبریں ہیں نئی اور مناظر ہیں نۓ
جأنے کس سمت گئی اج سیاست اپنی

سننے والے بھی پریشان ہوۓ اور حیران
جانے کیاکرتی ہے انصاف عدالت اپنی

اپنے حق کے لیے بولو گے تو حق ملتا ہے
ہم کو مرواۓ گی اک روز شرافت اپنی

کر لیں کچھ کام انساں کی بھلائی کے کنول
ورنہ کس کام کی ہوتی ہے عبادت اپنی

کلام :یاسمین کنول پسرور

RELATED ARTICLES
- Advertisment -