HomePoetryجینے کا ڈھنگ سب کو سکھایا حسینؓ نے۔۔۔


جینے کا ڈھنگ سب کو سکھایا حسینؓ نے۔۔۔

حق کا علم جہاں میں اٹھایا حسینؓ نے
جینے کا ڈھنگ سب کو سکھایا حسینؓ نے

تیروں پہ تیر چلتے تھے لیکن پڑھی نماز
قرآن نیزے پر بھی سنایا حسینؓ نے

آیا کڑا جو وقت محمدؐ کے دین پر
سر دے کے دین حق کو بچایا حسینؓ نے

راہ خدا میں جان چلی جائے غم نہیں
امت میں ایسا جذبہ جگایا حسینؓ نے

نفرت سے نام لیتی ہے دنیا یزید کا
 عالی مقام دہر میں پایا حسینؓ نے
کلام : محمد فاروق خان جرال(میرپور)

RELATED ARTICLES
- Advertisment -