HomePoetryسانس لینا بھی کیسی عادت ہے ۔۔۔ جئے جانا بھی کیا روایت ہے 


سانس لینا بھی کیسی عادت ہے ۔۔۔ جئے جانا بھی کیا روایت ہے 

سانس لینا بھی کیسی عادت ہے 

جئے جانا بھی کیا روایت ہے 

کوئی آہٹ نہیں بدن میں کہیں 

کوئی سایہ نہیں ہے آنکھوں میں 

پاؤں بے حس ہیں چلتے جاتے ہیں 

اک سفر ہے جو بہتا رہتا ہے 

کتنے برسوں سے کتنی صدیوں سے 

جئے جاتے ہیں جئے جاتے ہیں 
عادتیں بھی عجیب ہوتی ہیں 

کلام : گلزار
 

RELATED ARTICLES
- Advertisment -