HomePoetryصدقہ نبیؐ  نے جس کا اتارا حسینؓ ہے۔۔۔


صدقہ نبیؐ  نے جس کا اتارا حسینؓ ہے۔۔۔

مجھ کو تو اپنی جان سے پیارا حسینؓ ہے
تیرا نہ میرا، سب کا ہمارا حسینؓ ہے

وہ حیدر کرارؓ کی آنکھوں کا نور ہے
اور مصطفٰیؐ کا راج دلارا حسینؓ ہے

کربل میں اپنے خون کی ہر بوند بوند سے
دین  نبیؐ کو جس نے نکھارا حسینؓ ہے

کاندھوں پہ جس کو روز بٹھاتے تھے ناز سسے
صدقہ نبیؐ  نے جس کا اتارا حسینؓ ہے

دنیا میں جس کے نام کی نسبت پہ ناز ہے
محشر میں جس کو سب نے پکارا حسینؓ ہے

تا حشر تیرے نام کی تسبیح لب پہ ہو
تا مرگ اپنا ایک سہارا حسینؓ ہے

میری نماز جس کے تصدق قبول ہے
میرا مزاج جس نے سنوارا حسینؓ ہے

کلام :فرخ حجاز

RELATED ARTICLES
- Advertisment -