HomePoetryمرے حسینؓ نے دریا ہی پیاسا چھوڑ دیا۔۔۔


مرے حسینؓ نے دریا ہی پیاسا چھوڑ دیا۔۔۔

مرے حسینؓ کا جس نے سفینہ چھوڑ دیا
اسے بتاؤ کہ جنت کا رستہ چھوڑ دیا

یزیدی فوج میں حر نام کا سپاہی تھا
کہ جس نے دیکھ کے قبلہ، قبیلہ چھوڑ دیا

مرے حسینؓ کو پیاسا رکھے گا کیا دریا
مرے حسینؓ نے دریا ہی پیاسا چھوڑ دیا

بتا حسینؓ کا غم کتنا یاد ہے تجھ کو؟
سبق یہ کتنا پڑھا تو نے کتنا چھوڑ دیا

نہ تھے حسینؓ کے جو ان سے کیا مری بنتی
منیر میں نے وہ مجمع ، اکیلا چھوڑ دیا

کلام :منیرانجم

RELATED ARTICLES
- Advertisment -