HomePoetryکرشمہ ساز قیادت حسینؓ آپ کی ہے۔۔۔


کرشمہ ساز قیادت حسینؓ آپ کی ہے۔۔۔

سلام بحضور امام عالی مقامؓ
امامتوں میں امامت حسینؓ آپ کی ہے
جہان بھر کی نیابت حسینؓ آپ کی ہے

وہ ایک لو ہی نہیں تھی کہ جو گواہ ٹھہری
کہ فیصلوں میں متانت حسینؓ آپ کی ہے

یزید کا کوئی مرقد،نہ کوئی جائے پناہ
لحد کی لوح  پہ جلالت حسینؓ آپ کی ہے

رخِ جمال محمدؐکے جو مماثل ہے
وہ دلنواز شباہت حسینؓ آپ کی ہے

”نگاہ بلند،سخن دلنواز،جاں پر سوز”
کرشمہ ساز قیادت حسینؓ آپ کی ہے

وہ جس کے بل پہ ہوا دین کا فروغ شمیم
سرسناں وہ تلاوت حسینؓ آپ کی ہے

فرخندہ شمیم

RELATED ARTICLES
- Advertisment -