HomePoetryیہی دنیا ہے تو پھر ایسی یہ دنیا کیوں ہے ۔۔۔


یہی دنیا ہے تو پھر ایسی یہ دنیا کیوں ہے ۔۔۔

کوئی یہ کیسے بتائے کہ وہ تنہا کیوں ہے 

وہ جو اپنا تھا وہی اور کسی کا کیوں ہے 

یہی دنیا ہے تو پھر ایسی یہ دنیا کیوں ہے 

یہی ہوتا ہے تو آخر یہی ہوتا کیوں ہے 

اک ذرا ہاتھ بڑھا دیں تو پکڑ لیں دامن 

ان کے سینے میں سما جائے ہماری دھڑکن 

اتنی قربت ہے تو پھر فاصلہ اتنا کیوں ہے 

دل برباد سے نکلا نہیں اب تک کوئی 

اس لٹے گھر پہ دیا کرتا ہے دستک کوئی 

آس جو ٹوٹ گئی پھر سے بندھاتا کیوں ہے 

تم مسرت کا کہو یا اسے غم کا رشتہ 

کہتے ہیں پیار کا رشتہ ہے جنم کا رشتہ 

ہے جنم کا جو یہ رشتہ تو بدلتا کیوں ہے 
 کلام : کیفی اعظمی

RELATED ARTICLES
- Advertisment -